Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا نے ریڈلائن کراس کی ہے، ہمارے جواب کا انتظار کریں: ایرانی وزیر خارجہ

Web Desk by Web Desk
جون 22, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکا نے ریڈلائن کراس کی ہے، ہمارے جواب کا انتظار کریں: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے بڑی ریڈلائن کراس کی ہے، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور جواب دیں گے، ہمارے جواب کا انتظار کریں۔

استنبول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اپنی جارحیت کے نتائج کا ذمہ دار ہے، اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق ایران جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے، تہران اپنی سلامتی، مفادات اور لوگوں کے دفاع کے لیے تمام اختیارات محفوظ رکھتا ہے، ایرانی مسلح افواج مکمل الرٹ ہیں۔عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکاسلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور اُس نے ہی عالمی امن کو نقصان پہنچایا، دنیا کو نہیں بھولنا چاہیےکہ یہ امریکا ہی تھا جس نےامن مذاکرات کے ہوتے حملہ کیا اور سفارت کاری کا قتل کیا، سفارت کاری کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں لیکن ابھی اس کا وقت نہیں ہے، ایران سے سفارت کاری کی طرف واپسی کا مطالبہ کرنا غیر متعلقہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نےنہ صرف ایران کو دھوکا دیا بلکہ اپنی قوم کو بھی دھوکا دیا ہے، ٹرمپ اس وعدے پرانتخاب جیتے تھےکہ وہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں جنگوں میں حصہ نہیں لیں گے، جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی ناقابل معافی خلاف ورزی ہے، یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہم پر جھوٹے دعوؤں کی بنا پر کیوں حملہ کیا گیا، بین الاقوامی برادری کو امریکی حملوں کی مذمت کرنی چاہیے، امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے بڑی ریڈلائن کراس کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس ایران کا دوست ہے، آج ہی وہ صدرپوٹن سےملاقات کے لیے روس جا رہے ہیں، وہ کل صدر پوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کریں گے، ایران چین کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پیش کرنےکی تیاری کر رہا تھا، اب صورت حال بدل چکی ہے اور ہمیں دیکھنا ہے کہ آگے کیسے بڑھا جائے۔عباس عراقچی نے بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤکی تنظیم سےفوری تحقیقات فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

Previous Post

کینیڈا نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا

Next Post

ایران کو غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

Next Post
چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان اور حکومت کے درمیان ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا

ایران کو غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم