Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران کو غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

Web Desk by Web Desk
جون 22, 2025
in بین الاقوامی
0
چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان اور حکومت کے درمیان ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کردی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی بھی غیر ملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی رات بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔ ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور حیفہ سمیت کئی شہروں میں بڑی تباہی ہوئی ہے، 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہم ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکا کا پہلا براہ راست حملہ کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، ہم تنازع کو فوری طور پر کم کرنے کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایران کو کسی بھی غیر ملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

Previous Post

امریکا نے ریڈلائن کراس کی ہے، ہمارے جواب کا انتظار کریں: ایرانی وزیر خارجہ

Next Post

پاکستان کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار

Next Post
ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستان سفارت خانوں سے غیر ضروری عملہ نکالنا شروع

پاکستان کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم