Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار

Web Desk by Web Desk
جون 22, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستان سفارت خانوں سے غیر ضروری عملہ نکالنا شروع

اسلام آباد:پاکستان نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا کے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی اور تشدد میں اضافے پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، اور یہ سلسلہ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرے کی علامت بن سکتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا تمام فریقین کی ذمہ داری ہے، اور بحران کا واحد حل اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق سفارتکاری اور مذاکرات میں ہے۔

دریں اثناء ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ عالمی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اسرائیل کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کا دہرا معیار ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں اور پاکستان علاقائی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی قسم کی مزید کشیدگی کے سنگین اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو سکتے ہیں، جن سے بچنے کے لیے فوری سفارتی اقدامات ناگزیر ہیں۔

Previous Post

ایران کو غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

Next Post

vایران پر امریکی حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ، بحرین اور کویت میں ہنگامی اقدامات کا اعلان

Next Post
vایران پر امریکی حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ، بحرین اور کویت میں ہنگامی اقدامات کا اعلان

vایران پر امریکی حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ، بحرین اور کویت میں ہنگامی اقدامات کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم