Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

vایران پر امریکی حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ، بحرین اور کویت میں ہنگامی اقدامات کا اعلان

Web Desk by Web Desk
جون 23, 2025
in بین الاقوامی
0
vایران پر امریکی حملے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ، بحرین اور کویت میں ہنگامی اقدامات کا اعلان

ایران پر امریکی حملے کے بعد خلیجی ممالک خاص طور پر بحرین اور کویت میں ہنگامی اقدامات کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بحرین کی حکومت نے خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں ریموٹ ورک پالیسی نافذ کر دی ہے، حکام کے مطابق 70 فیصد سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے، تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں اس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا، ہنگامی خدمات اور چند اہم شعبے اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تعلیمی اداروں کو بھی آن لائن کلاسز کے انعقاد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر نہ ہو۔اس کے ساتھ ساتھ بحرین میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملک بھر میں سائرن سسٹم فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری اطلاع دی جا سکے۔اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں بم شیلٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری محفوظ مقام پر منتقل ہو سکیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر مین روڈز پر سفر نہ کریں۔

بحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب کویت میں بھی ایران پر امریکی حملوں کے بعد سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ کویت نے وزارتوں کے کمپلیکس میں پناہ گاہیں قائم کر دی ہیں جن میں تقریباً 900 افراد کے رہنے کی گنجائش ہے، کویتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی ڈیفنس کونسل مسلسل سیشن میں رہے گی تاکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر فوری ردعمل دیا جاسکے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے بھی ملک بھر میں ہائی سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ایران پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ اگر اس پر حملہ کیا گیا تو وہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور اثاثوں کو نشانہ بنائے گا۔ خطے کی موجودہ صورتحال تیزی سے بگڑتی جا رہی ہے اور عالمی برادری کی جانب سے فوری سفارتی مداخلت کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے۔

Previous Post

پاکستان کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار

Next Post

امریکی حملے کے جواب میں آبنائے ہُرمز بند کرنیکی منظوری، ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا مطالبہ کردیا

Next Post
امریکی حملے کے جواب میں آبنائے ہُرمز بند کرنیکی منظوری، ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا مطالبہ کردیا

امریکی حملے کے جواب میں آبنائے ہُرمز بند کرنیکی منظوری، ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا مطالبہ کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم