Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان والی بال ٹیم نے قطر کو ہرا کر اے وی سی نیشنزکپ کے فائنل میں جگہ بنالی

Web Desk by Web Desk
جون 24, 2025
in کھیل
0
پاکستان والی بال ٹیم نے قطر کو ہرا کر اے وی سی نیشنزکپ کے فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان والی بال ٹیم نے قطر کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اے وی سی نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں جگہ بنالی۔

بحرین کے شہر ماناما میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 42 پاکستان کا عالمی نمبر 23 قطر کے خلاف جیت کا اسکور 25-22، 25-22، 25-21 رہا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے گزشتہ سال اے وی سی چیلنج کپ کے فائنل میں قطر سے ہار کا بدلہ لے لیا۔پاکستان نے قطر کے خلاف مجموعی مجموعی اسکور 75-65 کے ساتھ مکمل برتری بنائے رکھی۔ پاکستان نے اٹیک پوائنٹس میں47-41 اور بلاکس 7-5 کی برتری رکھی۔ قطر نے سروس میں دو ایک کی سبقت رکھی لیکن پاکستان کے مضبوط اور نپے تلے کھیل نے حریف کو 20 غلطیاں کرنے پر مجبور کیا۔

عثمان فرید علی نے 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ کپتان مراد جہان نے 16 پوائنٹس اور مراد خان نے 7 پوائنٹس جوڑے ۔ فہد رضا کی پلے میکنگ سے 5 پوائنٹس جبکہ مصور نے 4 پوائنٹس اکٹھے کیے۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ یہ فتح ثابت کرتی ہے کہ رینکنگ ہی سب کچھ نہیں ہوتی۔ ہمارے کھلاڑیوں نے ایشیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف بہترین جذبہ اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کل اپنا پہلا اے وی سی نیشنز کپ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرےگی۔

Previous Post

ٹرمپ نے ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کیلئے کس مسلم ملک سے مدد مانگی؟

Next Post

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

Next Post
سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم