Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک بھر میں آج سے بارشوں کا امکان، پنجاب میں مون سون کا آغاز ہوگیا

Web Desk by Web Desk
جون 25, 2025
in موسم
0
ملک بھر میں آج سے بارشوں کا امکان، پنجاب میں مون سون کا آغاز ہوگیا

کراچی سمیت آج سے ملک بھر میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ مو سمیات نے آج سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آج سے 28 جون تک کراچی، حیدرآباد، سکھر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے 2 جولائی تک بارش متوقع ہے۔دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہےگا۔ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک،گجرات، جہلم اورگجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ 26 سے 28 جون تک جنوبی پنجاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور میں بارش ہوسکتی ہے۔

Previous Post

غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک

Next Post

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

Next Post
نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم