ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا ۔ لاہور میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور کے علاقوں ہربنس پورہ، تاج باغ، جیل روڈ، گلبرگ، کینال روڈ، مال روڈ اوردیگرعلاقے میں موسلادھار بارش سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات نے دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔اسلام آباد راولپنڈی اور گردو نواح میں مون سون بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی پنجاب میں موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔گلگت بلتستان کے دریائے شیوک میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا، جس سے مین سیاچن روڑ دریا برد ہونے اورپانی آبادی میں داخل ہونے کا خطرہ ہے۔