Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حکومت کا سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
جون 26, 2025
in پاکستان
0
حکومت کا سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی سمیت امن وامان یقینی بنانےکے لیے تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام سے متعلق سکیورٹی پلان پر اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ،قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے،کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ڈی سی اسلام آباد، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس، آزادکشمیر اور جی بی کےآئی جیز پولیس، سیکرٹریز داخلہ، ڈی جیز رینجرزپنجاب، ڈی جی رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں تمام صوبوں بشمول آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں محرم کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائےگا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام ضروری اقدامات اور فیصلے باہمی مشاورت سےکیے جائیں گے، وفاق قیام امن کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرےگا،کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائےگی، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرائی جائےگی، جلوسوں و مجالس کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا جائےگا۔

Previous Post

ترکیے نے دوبارہ امریکی ایف 35 پروگرام میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کردیا

Next Post

عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پُر امن حل یقینی بنائے: خواجہ آصف کا ایس سی او میں خطاب

Next Post
عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پُر امن حل یقینی بنائے: خواجہ آصف کا ایس سی او میں خطاب

عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پُر امن حل یقینی بنائے: خواجہ آصف کا ایس سی او میں خطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم