Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پُر امن حل یقینی بنائے: خواجہ آصف کا ایس سی او میں خطاب

Web Desk by Web Desk
جون 26, 2025
in بین الاقوامی
0
عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پُر امن حل یقینی بنائے: خواجہ آصف کا ایس سی او میں خطاب

بیجنگ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایس سی او کانفرنس سے خطاب میں عالمی برادری پر کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل کا پرامن حل یقینی بنانے پر زوردیا۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایس سی اوکے اصولوں اور مقاصد سے پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا جب کہ عالمی سطح پر جاری تنازعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔وزیر دفاع نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی فوجی کارروائیوں کی مذمت کی ، انہوں نے غزہ میں پرتشدد کارروائیوں اور انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ایس سی او کانفرنس سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پرمستقل جنگ بندی نافذ کی جائے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ حل طلب تنازعات کا پُرامن حل یقینی بنائے، ایسے حل طلب تنازعات عالمی امن و سلامتی کے لیے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ خطرہ ہے جس سے اجتماعی طور پر نمٹنےکی ضرورت ہے، تمام ریاستیں دہشتگردی کےخلاف مشترکہ کوششوں کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں، خطے کی پائیدار خوشحالی کے مشترکہ وژن کے حصول کےلیے پر امن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے۔

Previous Post

حکومت کا سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Next Post

ایران کیخلاف اسرائیلی جنگ میں شامل ہوکر امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملی: خامنہ ای

Next Post
ایران کیخلاف اسرائیلی جنگ میں شامل ہوکر امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملی: خامنہ ای

ایران کیخلاف اسرائیلی جنگ میں شامل ہوکر امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملی: خامنہ ای

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم