سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے وزٹ ویزوں کی مدت ختم ہونے والے تارکین وطن کے لیے مملکت سے روانگی کے لیے ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان کیا گیا ہے
سعودی محکمہ جوازات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون کا آغاز یکم محرم 27 جون سے کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایسے وہ تمام تارکین وطن جو کسی بھی طرح کے وزٹ ویزوں کے حامل ہیں اور انکے ویزوں کی مدت ختم ہوچکی ہے وہ درخواست دے سکتے ہیں۔تارکین وطن الیکٹرانک پلیٹ فارم ابشر کے تواسل سروس پر درخواست دے سکتے ہیں اور ادارے کی جانب سے مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد انکے ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی جائے گی جس پر وہ کسی سزا یا بھاری جرمانے کے بغیر اپنے ممالک کا سفر کر سکیں گے محکمہ جوازات نے تمام اہل افراد پر زور دیا ہے کہ وہ اس ریلیف سے فائدہ اٹھائیں۔

