Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی سپریم کورٹ کا برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے کے صدارتی حکمنامے کے حق میں فیصلہ

Web Desk by Web Desk
جون 28, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکی سپریم کورٹ کا برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے کے صدارتی حکمنامے کے حق میں فیصلہ

امریکی سپریم کورٹ نے برتھ رائٹ سیٹزن شپ ختم کرنے کے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کچھ ریاستوں میں صدر ٹرمپ کے حکم نامے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔عدالتی فیصلے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری بہت بڑی فتح ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں عہدہ صدارت کا حلف اٹھاتے ہی متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے جن میں امریکا میں پیدائش پر امریکی شہریت کا حق ختم کرنے کا حکم نامہ بھی شامل تھا۔

تاہم کچھ امریکی ریاستوں میں فیڈرل ججز نے اس حکم نامے کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے پورے ملک میں اس کا نفاذ روک دیا تھا۔ان فیصلوں کے بعد امریکی صدر کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا اور درخواست کی گئی تھی کہ ذیلی عدالتوں کے فیصلوں کو ان ریاستوں یا ان افراد تک محدود کردیا جائے جنہوں نے حکم نامے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیلی عدالتوں کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ ایسا فیصلہ دے سکیں جو پورے ملک پر نافذ ہوتا ہو۔

Previous Post

ترمیمی فنانس بل: سالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ پر ٹیکس معافی، دیگر سلیب پر مختلف شرحیں نافذ

Next Post

’ہماری زبان صرف گولی ہے‘، اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر جان بوجھ کر فائرنگ کا اعتراف

Next Post
’ہماری زبان صرف گولی ہے‘، اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر جان بوجھ کر فائرنگ کا اعتراف

’ہماری زبان صرف گولی ہے‘، اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر جان بوجھ کر فائرنگ کا اعتراف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم