Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

محسن نقوی کی مراد علی شاہ سے ملاقات، سندھ میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

Web Desk by Web Desk
جون 28, 2025
in پاکستان
0
محسن نقوی کی مراد علی شاہ سے ملاقات، سندھ میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں سندھ میں کرکٹ کے فروغ، میچز کے انعقاد اور سٹیڈیمز کی تعمیر نو کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں کرکٹ کے فروغ اور سٹیڈیمز کی بحالی پر مشاورت کی اور ملاقات میں نیاز سٹیڈیم حیدرآباد کی عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ اپ گریڈیشن کے بعد نیاز سٹیڈیم میں 17 برس بعد انٹرنیشنل میچ کا انعقاد ہو سکے گا، رواں برس ہی نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں انٹرنیشنل میچ کے انعقاد کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی سی بی کی ٹیم آئندہ ہفتے نیاز سٹیڈیم حیدرآباد کا دورہ کرے گی اور تمام تر سہولتوں کا جائزہ لے گی، حیدر آباد اور فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت کے تعاون سے نیاز سٹیڈیم کی انٹرنیشنل لیول کی اپ گریڈیشن ہو گی، کرکٹ کے نئے وینیوز پر کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیاز سٹیڈیم میں سہولتوں کو مل کر بہتر بنائیں گے۔

Previous Post

محسن نقوی کا اچانک دورہ نادرا میگا سنٹر، شہریوں کا سہولیات پر اظہار اطمینان

Next Post

آئی سی سی کا وائیڈ بال کے قانون میں بھی بڑی تبدیلی کا اشارہ

Next Post
آئی سی سی کا وائیڈ بال کے قانون میں بھی بڑی تبدیلی کا اشارہ

آئی سی سی کا وائیڈ بال کے قانون میں بھی بڑی تبدیلی کا اشارہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم