Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی سی سی کا وائیڈ بال کے قانون میں بھی بڑی تبدیلی کا اشارہ

Web Desk by Web Desk
جون 28, 2025
in کھیل
0
آئی سی سی کا وائیڈ بال کے قانون میں بھی بڑی تبدیلی کا اشارہ

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ اور ٹی 20 فارمیٹ کے لیے وائیڈ بال کے قانون میں تبدیلی کے لیے ایک ٹرائل کرنے جا رہی ہے جو گیند پھینکنے سے قبل بیٹرز کے جگہ بدلنے کی صورت میں باؤلرز کی مدد کرے گی۔

مذکورہ قانون میں امپائر کی جانب سے وائیڈ کا تعین کرنے کے لیے ریفرنس پوائنٹ پر توجہ رکھی گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ گیند پھینکے جاتے وقت بیٹر کی ٹانگوں کی پوزیشن کو اب وائیڈ کے لیے بطور ریفرنس استعمال کیا جائے گا، چاہے بیٹر بعد میں آف سائیڈ کی جانب چلا جائے۔پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹرائل میں دیکھا جائے گا گیند جب لیگ سٹمپ اور پروٹیکٹڈ ایریا مارکر کے درمیان پوپنگ کریز سے گزرے تو اسے وائیڈ قرار نہ دیا جائے، اس حوالے سے مدد کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا مارکر لائن کو پوپنگ کریز تک بڑھا دیا جائے گا تاکہ یہ امپائر کی رہنمائی کر سکے۔

عملاً اس کا مطلب ہے کہ بیٹر گیند کے پھینکے جاتے وقت جہاں بھی کھڑا ہوگا وہاں سے اس جگہ تعین کیا جائے گا جس کو وائیڈ قرار دیا جا سکے بالخصوص لیگ سائیڈ پر۔اس گیند کو وائیڈ قرار نہیں دیا جائے گا جو لیگ سٹمپ سے دور پھینکی جائے لیکن وہ پروٹیکٹڈ ایریا مارکر لائن کے اندر ہو (جو کہ پچ پر وائیڈ کے عمومی نشانات اور لیگ سٹمپ کے درمیان ہوتے ہیں) لیکن لیگ سٹمپ کی جانب ہو۔قانون میں یہ تبدیلی بیٹرز کے جگہ بدلنے کی وجہ سے وائیڈ گیندوں کی زیادتی کو روکنے میں مدد دے گی۔

Previous Post

محسن نقوی کی مراد علی شاہ سے ملاقات، سندھ میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

Next Post

سانحہ سوات: خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر بروقت کیوں نہ پہنچے؟ :عظمیٰ بخاری

Next Post
سانحہ سوات: خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر بروقت کیوں نہ پہنچے؟ :عظمیٰ بخاری

سانحہ سوات: خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر بروقت کیوں نہ پہنچے؟ :عظمیٰ بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم