Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سانحہ سوات: خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر بروقت کیوں نہ پہنچے؟ :عظمیٰ بخاری

Web Desk by Web Desk
جون 28, 2025
in پاکستان
0
سانحہ سوات: خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر بروقت کیوں نہ پہنچے؟ :عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوات میں پیش آنے والے سانحہ کو انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں 10 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن کا تعلق ضلع سیالکوٹ اور مردان سے تھا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثا سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قدرتی آفات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے اور پوری دنیا نے سانحہ سوات کے دردناک مناظر دیکھے ہیں۔ تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کے دوران بروقت کیوں نہیں پہنچے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 12 سال سے ایسے حادثات اور سانحات ہوتے آ رہے ہیں، لیکن ایئر ایمبولینس کا اجرا ابھی تک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے حکومت سے پوچھا کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے؟

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھا جا رہا ہے اور ریسکیو 1122 میں سیاسی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے مقامی لوگوں اور پاک فوج کی مدد کو سراہا جو ہمیشہ ایسے سانحات میں قربانی اور مدد فراہم کرتے ہیں۔

Previous Post

آئی سی سی کا وائیڈ بال کے قانون میں بھی بڑی تبدیلی کا اشارہ

Next Post

پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ، دنیا کے 100 بہتر پاسپورٹس میں شامل

Next Post
پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ، دنیا کے 100 بہتر پاسپورٹس میں شامل

پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ، دنیا کے 100 بہتر پاسپورٹس میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم