Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نظامِ پارلیمان ریاست کی اصل طاقت ہے: وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز

Web Desk by Web Desk
جون 30, 2025
in پاکستان
0
نظامِ پارلیمان ریاست کی اصل طاقت ہے: وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔ پارلیمانی نظام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پارلیمان صرف قانون سازی کا ادارہ نہیں بلکہ قوم کی اجتماعی دانش، رہنمائی اور مستقبل کے فیصلوں کا مرکز ہے۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی سمیت ملک بھر کے جمہوری ایوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ آئینی بالادستی اور قومی وحدت کی روشن مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ ادارہ مزید مؤثر انداز میں عوامی نمائندگی کر سکے۔مریم نواز نے قائداعظم محمد علی جناح کے جمہوری نظریات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فکر کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو مزید فروغ دیا جائے گا اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Previous Post

بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام ہو گی: اسحاق ڈار

Next Post

تیز بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

Next Post
تیز بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

تیز بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم