لکی مروت میں لونگ خیل سڑک پرنامعلوم افرادکی فائرنگ،ٹریفک پولیس کے2اہلکارشہید ہوگئے۔
پولیس کےمطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کےدو اہلکار اسرائیل اور ثنااللہ موقع پر شہید ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد ان کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے،دونوں اہلکارموٹرسائیکل پر تاجہ زئی اڈہ ڈیوٹی کیلئے آرہے تھے۔پولیس کی جانب سے مسلح افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔