امریکی خاتون کی سوشل میڈیا پر اپردیر کے نوجوان سے محبت ہونے پر گذشتہ روز علاقہ صدیقہ بانڈہ پہنچ گئی۔
اپردیرکےنواحی علاقہ صدیقہ بانڈہ عشیرئی درہ سے تعلق رکھنے والے 31 سال کےنوجوان ساجد کی سوشل میڈیا پر امریکی خاتون راسموسن سے دوستی ہوئی اور رفتہ رفتہ یہ دوستی محبت میں بدل گئی جس کے بعد گزشتہ روز سموسن ساجد سے ملنے دیر بالا پہنچ گئی۔ساجد کے خاندانی ذرائع کے مطابق سموسن کی آج عشیرئی درہ پہنچنے کی امکانات ہے تاہم اسکے آمد کو انتہائی خفیہ رکھا جارہا ہے ذرائع کے مطابق دونوں جلد شادی کے بندھن میں بند جائینگے۔
مقامی افراد کے مطابق ساجد تارپتار چھوٹے بازار میں میڈیکل سٹور چلاتا ہے اور امریکی خاتون سے ایک سال سے سوشل میڈیا کے زریعے رابطے میں ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اس حوالے سے چوکس ہے اور امریکی دوشیزہ کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔