پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور شمالی وزیرستان میں ہوئے خودکش حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نہ صرف فورسز بلکہ عوام کا حوصلہ بھی بہت بلند ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔