Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 1, 2025
in پاکستان
0
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا زیر تعمیر ماڈل جیل کا دورہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے زیر تعمیر جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو رواں سال مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور کہا کہ تعمیراتی کاموں کو ہر صورت مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ماڈل جیل میں 1500 قیدیوں کی گنجائش ہوگی، اور جیل میں 90 دن کے اندر دو مزید بیرکوں کی تعمیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ جیل میں 34 بستروں پر مشتمل ہسپتال اور مین کچن کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ مزید یہ کہ ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو سٹاف کی تعیناتی کے لیے پلان پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔

ماڈل جیل کی تعمیر کا منصوبہ 2011 میں شروع کیا گیا تھا، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ کئی سالوں تک تعطل کا شکار رہا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، اے ڈی سی جی، سی ڈی اے حکام، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس بھی موجود تھے۔

Previous Post

حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا مرحلہ شروع

Next Post

علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ ، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت

Next Post
علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ ، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت

علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ ، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم