کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہےکہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اساتذہ بھرتی کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق 93 ہزارسے زائد پرائمری اور جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیاں کی گئیں جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اساتذہ بھرتی کا مرحلہ تھا۔محکمہ تعلیم نے بتایا کہ صوبے میں تھرڈ پارٹی کے تحت ٹیسٹ میں کامیاب 65 ہزار 147 پرائمری اساتذہ کی بھرتی کی گئی۔اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہاکہ اس مرحلے میں 31ہزار 75 خواتین اساتذہ بھی بھرتی ہوئیں، اساتذہ کی بھرتیوں کے بعد 5 ہزار کے قریب اسکول کو فعال بنانے میں مدد ملی ہے۔

