ریاض/واشنگٹن: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ سمیت دیگر اہم بین الاقوامی امور پر گفتگو کی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی، تاکہ باہمی تعاون کو وسیع تر سطح پر فروغ دیا جا سکے۔