Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مودی حکومت کا ’بیٹی بچاؤ‘ نعرہ بے نقاب: کولکتہ لا کالج اجتماعی زیادتی کیس بھارت میں ریاستی ناکامی کی علامت بن گیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 3, 2025
in بین الاقوامی
0
مودی حکومت کا ’بیٹی بچاؤ‘ نعرہ بے نقاب: کولکتہ لا کالج اجتماعی زیادتی کیس بھارت میں ریاستی ناکامی کی علامت بن گیا

نئی دہلی / کولکتہ: نریندر مودی حکومت کے زیرِ سایہ بھارت میں خواتین کے تحفظ سے متعلق بلند بانگ دعوے ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہو گئے ہیں۔ کولکتہ لا کالج میں 24 سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے نے ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ کے نعرے کو سیاسی سلوگن کے سوا کچھ نہ چھوڑا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کالج کے گارڈ روم میں ہوئی، جہاں ملزمان—دو سینئر طلبہ اور ایک سابق طالبعلم نے گارڈ کو دھمکا کر اسے بند کیا۔ واقعے کے بعد طالبہ کو بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔ متاثرہ لڑکی نے گمنام شناخت (J، M، P) کے تحت بیانات دیے، جن کی تصدیق میڈیکل رپورٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہو چکی ہے۔ملزم منوجیت مشرا، جو ایک سیاسی تنظیم سے وابستہ ہے، تاحال آزاد گھوم رہا ہے، جو بھارتی عدالتی اور تعلیمی نظام میں طاقتور افراد کی گرفت سے بچاؤ کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ واقعہ کالج انتظامیہ کو میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا، جو سکیورٹی اور شفافیت میں سنگین خلاء کو نمایاں کرتا ہے۔

قومی جرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارت میں ہر سال 30,000 سے زائد ریپ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، جبکہ ہر گھنٹے 43 خواتین جنسی تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق، یہ کیس مودی سرکار کے خواتین مخالف ماحول کی ایک اور کڑی ہے، جس پر امریکا سمیت کئی ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Previous Post

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی و عالمی امور پر گفتگو

Next Post

آئینی طریقے سے حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Next Post
آئینی طریقے سے حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

آئینی طریقے سے حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم