Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئینی طریقے سے حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Web Desk by Web Desk
جولائی 3, 2025
in پاکستان
0
آئینی طریقے سے حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مخالفین کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹانا ممکن نہیں، اور اگر ایسا ہو گیا تو وہ سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس اتحاد، اعتماد اور ثابت قدمی کا مظہر تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، وہ خام خیالی میں مبتلا ہیں، کیونکہ پارٹی مکمل طور پر متحد ہے۔وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ ان کی حکومت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، لیکن بغیر سازش کے ان کی حکومت گرانا ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا، "مجھے پورے ملک میں گھما کر دباؤ ڈالا گیا کہ میں پی ٹی آئی چھوڑ دوں، لیکن میں ڈٹا رہا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ایک بہانہ ہے، اصل نشانہ پارٹی کا بانی ہے، جس سے اختیارات اور قیادت چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ "ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، مخصوص نشستیں چھینی گئیں، اور 26ویں آئینی ترمیم عدالتی نظام پر ایک بدنما داغ ہے،” انہوں نے کہا۔علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ پارٹی کی حکمت عملی اور فیصلوں کا اختیار اب بھی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، اور وہ جب چاہیں حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

Previous Post

مودی حکومت کا ’بیٹی بچاؤ‘ نعرہ بے نقاب: کولکتہ لا کالج اجتماعی زیادتی کیس بھارت میں ریاستی ناکامی کی علامت بن گیا

Next Post

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: 120 دن تک مفت موبائل رجسٹریشن کی سہولت دستیاب، پی ٹی اے کا اعلان

Next Post
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: 120 دن تک مفت موبائل رجسٹریشن کی سہولت دستیاب، پی ٹی اے کا اعلان

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: 120 دن تک مفت موبائل رجسٹریشن کی سہولت دستیاب، پی ٹی اے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم