لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج صبح 10 بجے جامعہ مدینہ جدید، رائیونڈ روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مولانا محمود میاں دینی حلقوں میں ایک عظیم محدث، ممتاز عالمِ دین اور بلند پایہ مدرس کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ "مولانا سید محمود میاں نے پوری زندگی علومِ نبویہ کی خدمت میں گزاری۔ وہ ایک علمی، متواضع اور باکردار شخصیت تھے۔ ان کی وفات دینی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے۔ میں ان کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور جمعیت کے کارکنوں سے تعزیت کرتا ہوں۔”

