اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق وزیراعظم سمٹ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم اجلاس میں ای سی او ویژن 2025 کے حوالے سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ای سی او کے رکن ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں تجارت، توانائی اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا یہ دورہ خطے میں تعاون بڑھانے اور پاکستان کی اقتصادی و سفارتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

