Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

علی امین گنڈا پور نے ریاست کو خیبر پختونخوا حکومت گرانے کا چیلنج دے دیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 3, 2025
in پاکستان
0
علی امین گنڈا پور نے ریاست کو خیبر پختونخوا حکومت گرانے کا چیلنج دے دیا

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست کو چیلنج ہے میری حکومت گرا کر دکھاؤ۔

وفاقی دارالحکومت میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کےحصول تک جدوجہد جاری رہےگی، آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہمارے اتحاد کا پیغام ہے، تحریک انصاف میں دراڑپیدا کرنا مخالفین کی بھول ہے۔انہوں نے کہا کہ میں9مئی سے پہلے گرفتار ہوا تھا، آئین توڑا گیا اورہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، نومئی اور بانی کےخلاف نفرت پھیلانے اور تحریک انصاف کے خلاف سازش تھی۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مجھےگرفتارکرکےبانی کےخلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، نو مئی بہانہ تھا بانی پی ٹی آئی نشانہ تھا، آئینی طریقے سےحکومت کونہیں گرایا جاسکتا، خیبر پختونخوا میں گورنرراج لگانا ہے تولگا کردیکھ لیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کے پی پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کرمقابلہ کررہی ہے، سانحات اللہ کی طرف سے ہو جاتے ہیں، آج دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے، پہلےدن سےوفاق کو کہہ رہا ہوں مذاکرات کرو، وفاق سے کہا تھا افغانستان اپنا جرگہ بھیجتے ہیں، میری کوئی بات نہیں سن رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھےکہا جاتا ہے، افغانستان سےبات کرنا میرا اختیارنہیں ہے، اگریہ میرا کام نہیں ہے تو دہشت گردوں کو کس نےروکنا ہے؟ کبھی ڈی جی آئی ایس پی آرسے بھی ایسےسوال کرلیا کرو، ایک سوال میری طرف سےبھی کرنا، ڈی جی آئی ایس پی آرسےپوچھنا آپ کےادارے کوعوام کی کتنی سپورٹ ہے؟۔سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے مٹی ڈالو اور آگے بڑھو ، 8فروری کو عوام نکلے یہ تاریخی دن تھا ، اس دن کو ہم بھولیں گے نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جنگ لڑتے رہیں گے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ انسانیت اور حقوق کی جنگ ہے ، ہماری سیٹیں چھین لینے سے جنگ ختم نہیں ہوگی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا ذاتی اختلاف کسی سے نہیں ہے ، آج کے پارٹی اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلوں پر غور کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی۔انہوں نے مزید کہا کہ جس کا شوق ہے وہ خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لا کر دیکھ لے ، جو لوگ تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں ان کے پاس مطلوبہ نمبر پورے نہیں ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جیلوں میں قید کارکنوں کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے، چیف جسٹس ہمارے کارکنوں کی اموات کی تحقیقات کےلیےجوڈیشل کمیشن بنائیں۔

Previous Post

ایران نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا قانون نافذ کردیا

Next Post

امریکا نے ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا

Next Post
امریکا نے ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا

امریکا نے ایران کا انٹرنیشنل ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک قرار دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم