Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کیلئے بہترین امیدوار قرار دیدیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 4, 2025
in بین الاقوامی
0
صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کیلئے بہترین امیدوار قرار دیدیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا۔

آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے 5 ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا ، ایٹمی جنگ ہونےسے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی ، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ 30سال سےچل رہی تھی، جس میں 60 لاکھ افرادہلاک ہوچکے، ہم نےکانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ رکوائی ۔ٹرمپ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیکن ایک اسکول کے پروفیسر کو امن کا نوبیل انعام دے دیا جائے گا جسے آپ جانتے بھی نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ، امریکا کے پاس دنیا کی مضبوط ترین فوج اور بہترین آلات ہیں ، دنیا نے دیکھا امریکی طیاروں نے 37گھنٹے بغیر رُکے سفر کیا۔امریکی صدر نے بل کے ذریعے سرحد سے غیر قانونی داخلہ مکمل بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کردیا ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج امریکا کی اسٹاک مارکیٹ بہترین جار ہی ہے، میرے پچھلے دور میں معیشت بہترین تھی، اب مزید ہوگی۔ہم امریکا کو دوبارہ مضبوط، محفوظ اور عظیم ترین بنائیں گے۔

واضح رہے کہ ریپبلکن رکن کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو اسرائیل، ایران جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اس سے قبل پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا۔حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینےکی سفارش کا خط ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجا۔

Previous Post

پاکستان کیلئے اولین گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے

Next Post

امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل منظور کرلیا

Next Post
امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل منظور کرلیا

امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل منظور کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم