Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

انگلینڈ کیخلاف ڈبل سنچری، شبمن گل نے کئی ریکارڈ توڑ دیے

Web Desk by Web Desk
جولائی 4, 2025
in کھیل
0
انگلینڈ کیخلاف ڈبل سنچری، شبمن گل نے کئی ریکارڈ توڑ دیے

برمنگھم: بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم میں جاری ہے جہاں جمعرات کو میچ کے دوسرے دن بھارتی کپتان شبمن گل نے بھارت کی پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 269 رنز بنائے۔یہ شبمن گل کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔269 رنز کی اننگز کھیل کر شبمن گل نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بھارتی کپتان کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں بحیثیت کپتان 254 رنز بنائے تھے۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ 25 سالہ گل انگلینڈ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کپتان بن گئے۔شبمن گل نے انگلینڈ میں بھارتی کپتان کی جانب سے سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز کا محمد اظہر الدین کا 35 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے 1990 میں مانچسٹر میں 179 رنز بنائے تھے۔اس کے علاوہ شبمن گل انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بھارتی بیٹر بھی بن گئے۔

انہوں نے سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹ سنیل گواسکر کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 1979 میں اوول کے میدان پر 221 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 587 رنز بناکر آؤ ٹ ہوئی۔جواب میں انگلش ٹیم نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں پر 77 رنز بنائے۔میزبان انگلش ٹیم کو 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Previous Post

خیبر پختونخوا میں اپوزیشن اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے 20 ممبران کی دوری پر رہ گیا

Next Post

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لیا

Next Post
پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لیا

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم