Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نیتن یاہو غزہ معاہدے پر راضی، حماس کو جنگ بندی کی ضمانت درکار

Web Desk by Web Desk
جولائی 4, 2025
in بین الاقوامی
0
نیتن یاہو غزہ معاہدے پر راضی، حماس کو جنگ بندی کی ضمانت درکار

مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اب حماس کے جواب کا انتظار ہے۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ حماس کو جنگ بندی کے لیے ضمانتیں درکار ہیں۔حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں تاکہ متحد فلسطینی مؤقف تشکیل دیا جا سکے، تجاویز کو مثبت اور لچکدار روح کے ساتھ دیکھ رہے ہیں تاکہ ہمارے عوام کے مفادات اور قومی اور انسانی مسائل کو حل کیا جا سکے اور جنگ کا خاتمہ ہو۔

نیتن یاہو نے ایک بستی کے معائنہ کے موقع پر کہا کہ میں اپنے تمام یرغمالیوں کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہوں، ان میں سے ابھی 20 زندہ ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو ہلاک ہو چکے ہیں اور ہم ان سب کو واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے اور حماس کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

معاہدے کی تفصیل
ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ مجوزہ معاہدے میں 60 دن کی جنگ بندی شامل ہے جس میں غزہ سے اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا اور پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل میں نمایاں اضافہ شامل کیا گیا ہے، ثالث اور امریکہ جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی ضمانتیں فراہم کریں گے لیکن اسرائیل موجودہ معاہدے کے حصے کے طور پر اس کا پابند نہیں ہے۔اس معاہدے میں 20 زندہ یرغمالیوں میں سے 10 کی رہائی ہوگی۔ ساتھ ہی 30 ہلاک شدگان میں سے 18 کی لاشوں کی حوالگی ہوگی، بدلے میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، زندہ اور مردہ یرغمالیوں کی رہائی 60 دن کی جنگ بندی کے دوران 5 مراحل میں ہوگی۔

اگر حماس راضی ہو جاتی ہے تو اسرائیل اور حماس تیزی سے بالواسطہ مذاکرات میں داخل ہو جائیں گے جہاں دونوں فریقوں کے عہدیدار ایک ہی عمارت میں ملاقات کریں گے، دونوں فریقوں کے درمیان تیزی سے پیغامات کا تبادلہ ہو گا تاکہ ایک حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

Previous Post

بارش برسانے والا سسٹم کل ملک میں داخل، آندھی اور طوفان کا امکان

Next Post

پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ لیبر پارٹی سے مستعفی، نئی پارٹی بنانے کا اعلان

Next Post
پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ لیبر پارٹی سے مستعفی، نئی پارٹی بنانے کا اعلان

پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ لیبر پارٹی سے مستعفی، نئی پارٹی بنانے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم