Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کشمیر میں کرفیو: مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا، مشعال ملک

Web Desk by Web Desk
جولائی 5, 2025
in بین الاقوامی
0

اسلام آباد:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی علمبردار مشعال ملک نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی کو نشانہ بنانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے جلوسوں پر کرفیو لگا کر، نوجوانوں کو جیلوں میں قید کر کے اور عزاداری کو جرم بنا کر مودی حکومت نے کربلا کی یاد کو دبانے کی کوشش کی ہے۔مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر میں عزاداری کی صدا بلند کرنا مودی کے بھارت میں جرم بن چکا ہے، محرم الحرام کے مقدس مہینے میں عزاداری کے جلوسوں کو روک کر مودی حکومت نے انسانیت کا قتل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہب کو آزادی کے ساتھ ادا کرنا بنیادی انسانی حق ہے لیکن مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں اس حق کو بھی سلب کر لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مودی کا مذہبی جبر اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا، عاشورہ جیسے پرامن اور روحانی دن پر سخت سکیورٹی اقدامات اور کرفیو اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مشعال ملک نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر لگائی جانے والی پابندیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دلوانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

Previous Post

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ

Next Post

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Next Post
وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم