Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

واقعۂ کربلا حق، صبر اور قربانی کا ابدی پیغام ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Web Desk by Web Desk
جولائی 6, 2025
in پاکستان
0
واقعۂ کربلا حق، صبر اور قربانی کا ابدی پیغام ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعۂ کربلا ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن ضرور ہوتا ہے، مگر یہی راستہ دائمی فلاح، انصاف اور سچائی کی طرف لے جاتا ہے۔ اگر ہم کربلا کے پیغام کو اپنائیں تو پاکستان کو ایک فلاحی، باوقار اور خوددار ریاست میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یوم عاشور صبر، قربانی، استقامت اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کی عظیم علامت ہے۔ امام حسینؓ اور ان کے وفادار ساتھیوں نے میدانِ کربلا میں جس جرات اور استقلال سے باطل کے خلاف آواز بلند کی، وہ رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امام عالی مقامؓ کا پیغام کسی ایک زمانے تک محدود نہیں، بلکہ یہ ہر دور، ہر قوم اور ہر انسان کے لیے ہے۔ اُنہوں نے حق اور سچ کے لیے اپنی جان، اپنے اہلِ خانہ اور وفاداروں کی قربانی دے کر ثابت کیا کہ دین اور اصولوں کے لیے جان دینا ہی اصل کامیابی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں بطور قوم اپنی اجتماعی زندگی میں دیانت، برداشت، قربانی، صبر اور اصول پسندی کو اپنانا ہوگا تاکہ ہم ایک مضبوط، پُرامن اور خوشحال پاکستان کی طرف بڑھ سکیں۔

Previous Post

ملک بھر میں جلوس و مجالس کا انعقاد، یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

Next Post

پنجاب اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب

Next Post
پنجاب اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب

پنجاب اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم