Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

صدر مملکت اور وزیراعظم کا لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

Web Desk by Web Desk
جولائی 7, 2025
in پاکستان
0
صدر مملکت اور وزیراعظم کا لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

اسلام آباد: صدر مملکت اور وزیراعظم نے کارگل جنگ کے دوران وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہید کی بے مثال بہادری، جرأت اور قربانی کو سلام عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم آج کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی جرأت اور عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے حملے روکے اور مادرِ وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید کی بہادری اور حب الوطنی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لیے جرأت و عزم کی روشن مثال ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم اپنے بہادر سپوت لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو اپنے عظیم سپوت لالک جان شہید کی قربانی پر فخر ہے، شہید کی قربانی پاکستان کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور وطن کی خاطر عظیم قربانی دی، دشمن کے حملے حوالدار لالک جان شہید کے حوصلے پست نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کی بہادری، شجاعت اور فرض شناسی نسل نو کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، افواج پاکستان کے شہداء اور ان کے اہل خانہ مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہیں، وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا گلگت بلتستان کے عظیم سپوت کو سلام عقیدت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی گلگت بلتستان کے عظیم سپوت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے بے مثال جرات سے دفاع وطن کا روشن باب رقم کیا، لالک جان کی داستان شجاعت رہتی دنیا تک قوم کا فخر اور تاریخ کا اثاثہ رہے گی، دشمن کے سامنے سینہ سپر رہنے والا یہ سپاہی مادرِ وطن کی سرحدوں کا ناقابل فراموش نگہبان بن کر ہمیشہ کیلئے امر ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مورچوں پر جا کر دشمن کے سامنے ڈٹ جانے والے اس جوان نے بہادری اور حب الوطنی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی، دشمن کی شدید گولہ باری میں زخمی ہونے کے باوجود مورچہ نہ چھوڑنے والے اس بلند حوصلہ سپاہی نے ثابت قدمی کی ایسی مثال قائم کی جو تاریخ کے سینے پر ہمیشہ نقش رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی یلغار کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والا لالک جان آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے، جنگی تاریخ میں وہ سپاہی نایاب ہوتے ہیں جن کے قدموں سے وفا، جرات اور قربانی کی خوشبو پھوٹتی ہو اور لالک جان انہی لازوال سپاہیوں میں سے ایک تھے۔

محسن نقوی نے کہا کہ لالک جان کی بے مثال دلیری نے ثابت کیا کہ قومیں شہیدوں کے جذبے سے جنگیں جیتتی ہیں، نشانِ حیدر کا یہ عظیم وارث پاکستان کے عسکری وقار، قومی خودمختاری اور استحکام کی تابندہ علامت ہے، لالک جان شہید قوم کا ہیرو ہے اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا، قوم کا سلام ہے اس جوانمردی کو جس نے شجاعت کی آخری حد چھو کر جام شہادت نوش کیا۔

Previous Post

عاشورہ کا پرامن انعقاد قومی یکجہتی اور فورسز کی مثالی کارکردگی کا مظہر ہے: محسن نقوی

Next Post

ٹرمپ کی برکس کے حامی ممالک کو 10 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی دھمکی

Next Post
ٹرمپ کی برکس کے حامی ممالک کو 10 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی دھمکی

ٹرمپ کی برکس کے حامی ممالک کو 10 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی دھمکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم