امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےجاپان،جنوبی کوریا اوردیگر دس ممالک پر 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا،نیا ٹیرف یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ممالک کو بھیجے گئےخطوط سوشل میڈیا پرڈال دیے،خط میں دھمکی دی گئی ہےکہ اگر ان ممالک نےجوابی ٹیرف عائد کرنے کی کوشش کی تو امریکا مزید سخت اقدامات کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت اور صنعتوں کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ بوسنیا اور جنوبی افریقا پر 30 فیصد جبکہ لاؤس اور میانمار پر 40 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈونیشیا پر 32 فیصد، بنگلادیش اور سربیا پر 35 فیصد جبکہ کیمبوڈیا اور تھائی لینڈ پر 36 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا۔