Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Web Desk by Web Desk
جولائی 9, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اپنے دورہ پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سید علی اسد گیلانی نے ترک وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران ترک وزیر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ترک وزیر دفاع یاشر گوولر بھی گزشتہ رات سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ دونوں وزیروں کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سید علی گیلانی نے ترک وزیر دفاع کا بھی استقبال کیا، اور وزیر دفاع یاشر گوولر وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ترک وزیر دفاع دیگر اعلیٰ سول اور عسکری حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات میں تاریخی ہم آہنگی پائی جاتی ہے، اور یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مزید اقتصادی، سفارتی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔

Previous Post

کراچی ائیرپورٹ کے اطراف پرندوں کی تعداد میں اضافہ، پائلٹس کو ہدایات جاری

Next Post

کوئٹہ سے روانہ ہونیوالی 2 ٹرینیں سکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ

Next Post
کوئٹہ سے روانہ ہونیوالی 2 ٹرینیں سکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ

کوئٹہ سے روانہ ہونیوالی 2 ٹرینیں سکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم