Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا: عرفان صدیقی

Web Desk by Web Desk
جولائی 10, 2025
in پاکستان
0
عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا: عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلاناچاہتے ہیں تو چلائیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں ہوگا۔بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی خود ان پرمنحصر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل نہیں ہورہی ہے جب کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں، آصف زرداری مدبر شخص ہیں اور انہوں نے حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کیں، پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے ہم کیوں اس نظام کو درہم برہم کرنا چاہیں گے؟

چینی کی بڑھتی قیمتوں پر لیگی رہنما نے کہا کہ چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے باہر سے چینی منگوائی گئی،حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

Previous Post

کراچی: سعدی ٹاؤن میں گھر سے کئی روز پرانی لاش برآمد

Next Post

امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں: یواے ای ، ترکیہ، چین اور ہانگ کانگ کی کمپنیاں بھی زد میں آگئیں

Next Post
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں: یواے ای ، ترکیہ، چین اور ہانگ کانگ کی کمپنیاں بھی زد میں آگئیں

امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں: یواے ای ، ترکیہ، چین اور ہانگ کانگ کی کمپنیاں بھی زد میں آگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم