اسلام آباد: مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔
گزشتہ مالی سال 2024 میں یہ حجم 30.3 ارب ڈالر تھا، یعنی رواں سال میں 26.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق یہ اضافہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں، عالمی اعتماد کی بحالی اور اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ترسیلات زر زرمبادلہ کے ذخائر، روپے کی قدر، اور معاشی استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، اور ان میں ریکارڈ اضافہ ملک کے مالی مستقبل کی بہتری کی علامت ہے۔