Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

’حمیرا اصغر لاوارث نہیں‘ ، سندھ حکومت کا سرکاری تدفین کرانے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
جولائی 10, 2025
in پاکستان
0
حمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی ہے؟ پولیس حکام کا بیان سامنے آگیا

کراچی:معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی بازیابی اور اہلِ خانہ کی جانب سے لاش وصول کرنے سے انکار کے بعد سندھ حکومت نے ان کی تدفین سرکاری سطح پر کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیرِ ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ مرحومہ لاوارث نہیں، بلکہ سندھ حکومت ان کی وارث ہے اور ان کی تدفین عزت و احترام کے ساتھ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر ثقافت نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رابطہ کیا اور لاش کی حوالگی کے لیے تعاون مانگا ہے ۔ اس سلسلے میں سیکریٹری ثقافت سندھ کی طرف سے ڈی آئی جی ساؤتھ کو باضابطہ طور پر خط بھیجا گیا ہے تاکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش محکمہ ثقافت کے حوالے کی جا سکے۔

وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ اگر حمیرا اصغر کے والدین یا دیگر قریبی رشتہ دار لاش وصول نہیں کرتے تو سندھ حکومت، خصوصاً محکمہ ثقافت، تمام تر تدفینی انتظامات اپنی نگرانی میں مکمل کرے گا۔ اس مقصد کے لیے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے تاکہ تمام مراحل مربوط انداز میں انجام دیے جا سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ تدفین کے لیے قبرستان کا انتخاب، آخری رسومات اور دیگر انتظامی امور حکومت سندھ کی سرپرستی میں مکمل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم کسی بھی شہری کو آخری سفر میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، چاہے وہ سماجی طور پر تنہا کیوں نہ ہو۔”

Previous Post

پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئےجو کچھ ہوگا ہم کریں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی

Next Post

سعودی عرب میں اب غیرملکی بھی جائیداد خرید سکیں گے،کابینہ نے منظوری دےد ی

Next Post
سعودی عرب میں اب غیرملکی بھی جائیداد خرید سکیں گے،کابینہ نے منظوری دےد ی

سعودی عرب میں اب غیرملکی بھی جائیداد خرید سکیں گے،کابینہ نے منظوری دےد ی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم