Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک میں بارشوں کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر، کئی پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار

Web Desk by Web Desk
جولائی 11, 2025
in پاکستان, موسم
0
ملک میں بارشوں کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر، کئی پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار

ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور بعض کی روانگی منسوخ ہو گئی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث 3 پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔قومی ائیرلائن کی پرواز PK-734 جو پیرس سے لاہور آ رہی تھی، اسے موسم کی خرابی کے باعث ملتان میں لینڈ کرایا گیا۔نجی ائیرلائن کی پرواز 674 جو کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی روانگی کے بعد موسم خراب ہونے پر واپس کراچی بلا لی گئی۔اسی طرح نجی ائیرلائن کی پرواز ER-852، جو جدہ سے پشاور جارہی تھی، کو موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور میں اتار دیا گیا۔

تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کی تفصیلات
اسلام آباد ائیرپورٹ پر 26 پروازیں ایک سے7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں۔کراچی ائیرپورٹ پر 16 پروازوں کو ایک سے 5 گھنٹے تک تاخیر کا سامنا رہا، اسی طرح کراچی سے لاہور کی 7 پروازیں ایک سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ادھر لاہور ائیرپورٹ پر 12 پروازیں ایک سے 14 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں جبکہ پشاور، اسکردو، کوئٹہ، ملتان اور سیالکوٹ کی 15 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

Previous Post

نجی ائیر لائن کی فاش غلطی، لاہور سےکراچی جانیوالے مسافرکو جدہ پہنچا دیا

Next Post

ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

Next Post
ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم