Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ ضابطے کی کارروائی کے بعد میت لے کر لاہور روانہ

Web Desk by Web Desk
جولائی 11, 2025
in پاکستان
0
اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ ضابطے کی کارروائی کے بعد میت لے کر لاہور روانہ

کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جس کے بعد وہ مرحومہ کی میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے۔

اداکارہ کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کا تقریباً 10 ماہ قبل حمیرا سے رابطہ ہوا تھا، ایک قریبی عزیزہ کے انتقال کی وجہ سے وہ فوری طور پر کراچی نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سے لاش کی وصولی میں تاخیر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل پولیس سے رابطے میں تھے اور قانون کے مطابق تمام کارروائی مکمل کروائی گئی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حمیرا کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں کو مدِنظر رکھا جا رہا ہے، سی ڈی آر میں آنے والے کیب ڈرائیور اور دیگر افراد سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق اداکارہ کے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور ان تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جن سے انہوں نے آخری مرتبہ رابطہ کیا تھا۔یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ لاش ’ ڈی کمپوز کے انتہائی ایڈوانس اسٹیج ‘ پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔

Previous Post

عمران خان کے بیٹے گرفتار ہونگے تو سیاسی طورپرابھریں گے: رانا ثنااللہ

Next Post

کراچی: ریسٹورینٹ میں شلوار قمیض پہن کر جانےپرپابندی کیخلاف شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا

Next Post
کراچی: ریسٹورینٹ میں شلوار قمیض پہن کر جانےپرپابندی کیخلاف شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی: ریسٹورینٹ میں شلوار قمیض پہن کر جانےپرپابندی کیخلاف شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم