Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور

Web Desk by Web Desk
جولائی 12, 2025
in پاکستان, تجارت
0
سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور

وزارت پیٹرولیم نے سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پابندی ہٹانے سے گیس پریشر اور درآمدی لاگت پر اسسٹڈی شروع کردیا گیا، قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کا معاہدہ 2030میں ختم ہورہا ہے، معاہدہ ختم ہونے کے بعد ہرسال 4ارب ڈالر کی ایل این جی منگوانا پڑے گی، درآمدی ایل این جی کا خرچہ گھریلو کنکشز سے پورا ہونے سے متعلق اسسٹڈی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کا ٹیرف 1800 اور درآمدی ایل این جی کا 3500ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سردیوں میں درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو دینے سے 250 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے کے باعث درآمدی ایل این جی سرپلس ہوگئی، سرپلس ایل این جی کے باعث مقامی گیس کی پیداوار روکنا پڑتی ہے، گیس پائپ لائنز پھٹنے سے بچانے کیلئے مقامی پیداوار روکنا پڑتی ہے۔ ایل این جی سرپلس ہونے کے باعث حکومت 5 کارگوز مؤخر بھی کرچکی۔واضح رہے کہ کم ریکوری اور گیس کی قلت کے باعث گھریلو کنکشنز پر 2019میں پابندی لگائی گئی،300 ایم ایم سی ایف ڈی سے 40 لاکھ صارفین کو نئے کنکشز مل سکتے ہیں۔ اس وقت نئے گھریلو گیس کنکشنز کی 35 لاکھ سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں۔ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پابندی اٹھائی گئی تو سیکیورٹی جمع کرانے والے 3لاکھ صارفین ترجیج ہوں گے، اسٹدی مکمل ہونے کے بعد وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی ، وفاقی کابینہ ہی گھریلو گیس کنکشنز پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرے گی۔

Previous Post

پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پنشن کے مکمل حقدار ہیں، سپریم کورٹ

Next Post

سی سی ڈی کے ملازمین اور افسران کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

Next Post
سی سی ڈی کے ملازمین اور افسران کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

سی سی ڈی کے ملازمین اور افسران کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم