Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر بھی زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 13, 2025
in بین الاقوامی
0
اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر بھی زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا

اسرائیل کے ایرانی ایٹمی تنصیبات، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور عسکری کمانڈروں پر حملوں کے دوران صدر مسعود پزشکیان بھی زخمی ہوئے، انہیں ٹانگ میں زخم آئے۔

اسرائیل نے 13جون کو ایران کی ایٹمی تنصیبات، اعلیٰ حکومتی شخصیات، ایٹمی سائنسدانوں اور عسکری کمانڈروں پر حملوں کا آغاز کیا، جس میں 10 سے زائد ایٹمی سائنسدان اور عسکری کمانڈر شہید ہوئے۔ایرانی سرکاری میڈیا کی تازہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے 15 جون کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس پر بھی بمباری کی، جس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔رپورٹ کے مطابق اجلاس زیر زمین ہونے کے باعث صدر مسعود پزشکیان اور دیگر رہنماؤں کو معمولی زخم آئے اور انہیں خفیہ راستوں سے باہر نکالا گیا۔واضح رہے کہ چند دن پہلے ایرانی صدر نے امریکی صحافیوں کو انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون بند نہیں ہوا، اس کی نوعیت تبدیل ہوئی۔تباہ شدہ ایٹمی تنصیبات کے دورے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تنصیاب کے آس پاس تابکاری پھیلنے اور بارودی مواد پھٹنے کا خطرہ موجود ہے، حملے میں ایٹمی تنصیبات کو نقصان پہنچا، اس سے زیادہ نقصان عالمی نظام کو پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے رہے، بین الاقوامی نظام کی سنگین خلاف ورزی پر عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق روسی صدر نے ایران پر امریکا سے جوہری معاہدہ قبول کرنے پر زور دیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران یورینیم کی "صفر افزودگی” کے معاہدے پر رضامند ہو۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق پیوٹن نے حالیہ ہفتوں میں امریکی صدراور ایرانی رہنماؤں تک یہ مؤقف پہنچایا، روسی صدر پیوٹن صفر افزودگی کی حمایت کریں گے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ اگرمعاہدہ ہوجاتا ہے تو افزودہ یورینیم کو شہری استعمال کا کم سطح کا ایندھن بنانے کیلئے تیار ہونگے۔ایرانی میڈیا نے ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر نے جوہری پروگرام سے متعلق ایران کو کوئی پیغام نہیں بھیجا۔ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مذاکراتی حل میں ایران کے افزودگی کے حق کا احترام ہونا چاہیے، افزودگی کے حق کو تسلیم کیے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، اگر مذاکرات ہوتے ہیں، تو واحد موضوع جوہری پروگرام ہوگا، کوئی دیگر مسائل، خاص طور پر دفاعی یا فوجی معاملات، ایجنڈے پر نہیں ہونگے۔

اس سے قبل گزشتہ روز پینٹاگون نے قطر میں قائم امریکی بیس پر ایران کے حملے کی تصدیق کی۔ پینٹاگون کے ترجمان شون پارنیل نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ 23 جون کو ایک ایرانی بیلسٹک میزائل العديد ایئر بیس پر آکر گرا، باقی تمام میزائلوں کو امریکی اور قطری فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔ترجمان پینٹاگون کے مطابق بیس پر موجود سامان اور عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ العدید ایئر بیس مکمل طور پر فعال ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے بھی بیس کو پہنچنے والے نقصان کی تصدیق ہوگئی۔

Previous Post

پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

Next Post

لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری آج یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں

Next Post
لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری آج یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں

لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری آج یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم