Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حمیرا اصغر کے گھر سے بل اور کرایہ سلپ برآمد، پولیس کو موت سے قبل کے اہم شواہد مل گئے

Web Desk by Web Desk
جولائی 16, 2025
in پاکستان
0
حمیرا اصغر کے گھر سے بل اور کرایہ سلپ برآمد، پولیس کو موت سے قبل کے اہم شواہد مل گئے

کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے پولیس کو گھر سے اہم شواہد بھی ملے ہیں۔

تفتیشی حکام کے طمابق اداکارہ کے فلیٹ سے یوٹیلیٹی بل اور گھر کے کرائے کی مئی 2024 تک کی سلپ ملی ہے جبکہ اداکارہ کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش بیڈروم کے ساتھ والے کمرے میں موجود تھی، جس کمرے سے لاش ملی اس کے واش روم کے ٹب میں کپڑے تھے، جس کمرے میں لاش تھی وہاں بالکونی کا دروزاہ کھلا ہوا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق فلیٹ کے مرکزی دروازے کو ڈبل لاک اندر سے لگایا گیا تھا، کیمیکل ایگزامینیشن اور میڈیکل رپورٹ سے وجہ موت کا تعین ہوگا۔خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے۔

Previous Post

عمران خان نے جیل سے پارٹی کیلئے کیا سخت پیغام بھیجا؟ علیمہ خان نے بتادیا

Next Post

کے پی میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات، 25 ارب کے اثاثے منجمد، اہم گرفتاریاں متوقع

Next Post
کے پی میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات، 25 ارب کے اثاثے منجمد، اہم گرفتاریاں متوقع

کے پی میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات، 25 ارب کے اثاثے منجمد، اہم گرفتاریاں متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم