Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں

Web Desk by Web Desk
جولائی 16, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان, تجارت
0
برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ائیرلائنز کو پروازوں کے لیے یوکے سی اے اے سے اجازت لینا ہوگی۔برطانوی ہائی کمیشن کا بتانا ہے کہ سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی ائیر لائن سے سفر کی منتظر ہوں، پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مددے دے گی۔

یاد رہے کہ مئی 2020 میں کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش ہونے والے حادثے کے بعد اس وقت کے وزیر ہوا بازی نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ ہمارے ملک کے ایک تہائی کمرشل پائلٹس کے پاس بوگس ڈگریاں ہیں جس کے بعد جون 2020 میں برطانیہ اور یورپ کے لیے پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔حکومت کی مسلسل کوششوں کے بعد گزشتہ برس نومبر میں یورپی یونین نے پاکستانی ائیر لائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر سے پابندی اٹھا لی تھی تاہم اب برطانیہ نے بھی پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندی ہٹا لی ہے۔

Previous Post

کے پی میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات، 25 ارب کے اثاثے منجمد، اہم گرفتاریاں متوقع

Next Post

عمران اور غلام سرور نے قومی ائیرلائن کو قبرستان بنایا، کارروائی کا فیصلہ کابینہ کریگی: وزیر دفاع

Next Post
عمران اور غلام سرور نے قومی ائیرلائن کو قبرستان بنایا، کارروائی کا فیصلہ کابینہ کریگی: وزیر دفاع

عمران اور غلام سرور نے قومی ائیرلائن کو قبرستان بنایا، کارروائی کا فیصلہ کابینہ کریگی: وزیر دفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم