Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ڈی آئی خان: فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

Web Desk by Web Desk
جولائی 16, 2025
in پاکستان
0
لکی مروت سے اغواہونے والے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد

ڈی آئی خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سخی گیٹ کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد اور اہلکار شہزاد شامل ہیں، غلام محمد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں پنیالہ جبکہ اہلکار شہزادہ کا تعلق لکی مروت کے گاؤں ابا خیل سے تھا۔پولیس کے مطابق نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں یادگاری چوکی کے قریب فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

Previous Post

پشاور: مبینہ ناجائز تعلقات پر بیٹی نے باپ کو قتل کردیا

Next Post

شادی جیسے بڑے فیصلے سے قبل 100 سال تک سوچیں: علیزہ سلطان

Next Post
شادی جیسے بڑے فیصلے سے قبل 100 سال تک سوچیں: علیزہ سلطان

شادی جیسے بڑے فیصلے سے قبل 100 سال تک سوچیں: علیزہ سلطان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم