Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Web Desk by Web Desk
جولائی 17, 2025
in کھیل
0
ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر آندرے رسل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

آندرے رسل رواں ماہ ویسٹ انڈیز میں آسٹریلیا کے خلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران 2 میچز کھیلنے کے بعد ریٹائر ہوں گے۔آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 سے 28 جولائی تک کھیلی جائے گی۔آندرے رسل اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا کے سبینا پارک میں 22 جولائی کو اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے آندرے رسل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 15 سال تک آپ ویسٹ انڈیز کی شان کے لیے دل سے اور جذبے سے کھیلے، آپ کا شکریہ۔واضح رہے کہ رسل نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایک ٹیسٹ، 56 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ وہ 2012 اور 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کا بھی حصہ رہے۔37 سالہ رسل نے 2019 کے بعد سے صرف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ ہی کھیلا اور اب 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ایک سال قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں۔

Previous Post

جمی نیشم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوہلی اور بابراعظم کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابرکردیا

Next Post

دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی خوش اخلاقی کے چرچے

Next Post
دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی خوش اخلاقی کے چرچے

دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی خوش اخلاقی کے چرچے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم