Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ سینیٹ انتخاب پر معاہدہ ہوگیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 18, 2025
in پاکستان
0
پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ سینیٹ انتخاب پر معاہدہ ہوگیا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ سینیٹ انتخاب پر معاہدہ ہوگیا۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے اس معاہدے پر اتفاق رائے کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔ ملاقات میں سینیٹر طلحہٰ محمود، عطا الحق درویش، سجاد اللہ، مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر عباداللہ و دیگر شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں 5/6 فارمولے پر اتفاق پایا گیا ہے۔ فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت اپوزیشن کی جانب سے طلحہٰ محمود، عطا الحق درویش، روبینہ خالد، دلاور خان اور نیاز احمد بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب ہوں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، نورالحق قادری، اعظم سواتی اور روبینہ ناز بلا مقابلہ سینیٹر ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنی جماعت کے ناراض امیدواروں کو ایک کمیٹی کے ذریعے منانے کی کوشش کریں گے تاکہ اتفاق رائے کی فضا قائم رہے اور کوئی اختلاف باقی نہ رہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ٹیلیفون پر اپنے پارٹی ارکان کے ساتھ سخت لہجے میں گفتگو کی اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر دوسری جانب ناراض امیدوار سرینڈر کرنے کو تیار نہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ بلا مقابلہ انہیں6 سینیٹر مل جائے تاکہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہ ہو جائے ۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے جن میں جنرل 7، خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں شامل ہیں۔

Previous Post

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ

Next Post

کراچی کی مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں، وزیر بلدیات سندھ

Next Post
کراچی کی مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں، وزیر بلدیات سندھ

کراچی کی مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں، وزیر بلدیات سندھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم