Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی کی مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں، وزیر بلدیات سندھ

Web Desk by Web Desk
جولائی 18, 2025
in پاکستان
0
کراچی کی مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں، وزیر بلدیات سندھ

کراچی: وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں مخدوش قرار دی گئی 41 عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ مخدوش قراردی گئی 41 عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے جب کہ کچھ کو توڑا بھی گیا ہے، جن عمارتوں کو خالی کرایاگیا ان کے مکینوں کو 3 ماہ کا کرایہ دیا جائے گا۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ فوری طور پر ان عمارتوں کو گرایا جا سکے، عمارتیں خالی کرانا مشکل عمل ہے ، مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ تعمیراتی اداروں کی تنظیم آباد اور انجینئرنگ کونسل کے ساتھ مل کر طویل مدتی لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ہمیں عدالتی فیصلوں کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے کیونکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالتیں حکم امتناع دے دیتی ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز جس عمارت گری کی چھت گری وہ خطرناک عمارتوں میں شامل نہیں تھی۔واضح رہے 4 جولائی کو لیاری میں ایک 5 منزلہ عمارت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ روز بھی لیاری میں عمارت کی چھٹی منزل پانچویں منزل پر گرنے سے 3 بہنیں جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Previous Post

پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ سینیٹ انتخاب پر معاہدہ ہوگیا

Next Post

این ای ڈی کا داخلہ ٹیسٹ، سندھ بورڈز میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کی نمایاں اکثریت ناکام

Next Post
این ای ڈی کا داخلہ ٹیسٹ، سندھ بورڈز میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کی نمایاں اکثریت ناکام

این ای ڈی کا داخلہ ٹیسٹ، سندھ بورڈز میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کی نمایاں اکثریت ناکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم