Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

این ای ڈی کا داخلہ ٹیسٹ، سندھ بورڈز میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کی نمایاں اکثریت ناکام

Web Desk by Web Desk
جولائی 18, 2025
in پاکستان
0
این ای ڈی کا داخلہ ٹیسٹ، سندھ بورڈز میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کی نمایاں اکثریت ناکام

کراچی: سندھ کی دوسری بڑی انجینئرنگ یونیورسٹی جامعہ این ای ڈی کے لیے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے میدان مار لیا جس کے 89 فیصد بچے داخلہ ٹیسٹ میں پاس ہو گئے۔

این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ میں دوسرے نمبر پر فیڈرل بورڈ کے بچوں کی کامیابی کا تناسب 78.5 فیصد نمبر اور تیسرے نمبر پر کراچی بورڈ رہا جس کے بچوں کی کامیابی کا تناسب 76.69 فیصد رہا تاہم اندرون سندھ کے تعلیمی بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی نمایاں اکثریت ٹیسٹ میں ناکام ہوگئی جب کہ ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس صرف 50 فیصد تھے۔پہلے مرحلے کے اس ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 68.1 فیصد طلبہ پاس ہوئے، جس میں 9388 طلبہ شریک اور 6398 طلبہ پاس جبکہ 2990 طلبہ فیل ہوئے۔

اعداد وشمار کے مطابق حیدر آباد بورڈ سے انٹر کرکے این ای ڈی یونیورسٹی کے ٹیسٹ میں شریک کل 764 میں سے 406 طلبہ فیل ہوگئے اور فیل ہونے والے طلبہ کا یہ تناسب 53.3 فیصد ہے۔اسی طرح، لاڑکانہ سے 322 طلبہ شریک اور 219 فیل ہوگئے، فیل طلبہ کا تناسب 68.1 فیصد ہے۔ میرپور خاص سے 522 طلبہ شریک ہوئے اور 308فیل ہوگئے، فیل طلبہ کا یہ تناسب 59.1 فیصد ہے۔ نواب شاہ بورڈ سے 261 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 144 فیل ہوئے، فیل ہونے کا تناسب 55.2 فیصد ہے۔ سکھر بورڈ سے 266طلبہ ٹیسٹ میں شریک ہوئے اور ان میں سے 176 فیل ہوئے جس کا تناسب 66.2 فیصد ہے۔

اسی طرح، کراچی بورڈ سے 5951 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 4564طلبہ پاس اور 1387 فیل ہوئے، فیل ہونے والوں کا تناسب صرف 23.4 فیصد ہے، فیڈرل بورڈ کے 257 شریک طلبہ میں سے 202 پاس اور 55 فیل ہوئے جبکہ کیمبرج سے شریک 483 میں سے 455 پاس اور 28 فیل ہوئے۔

Previous Post

کراچی کی مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں، وزیر بلدیات سندھ

Next Post

غیر معیاری پیٹرول کی وجہ سے گاڑی خراب، ایرانی صدر کو ٹیکسی میں سفر کرنا پڑگیا

Next Post
غیر معیاری پیٹرول کی وجہ سے گاڑی خراب، ایرانی صدر کو ٹیکسی میں سفر کرنا پڑگیا

غیر معیاری پیٹرول کی وجہ سے گاڑی خراب، ایرانی صدر کو ٹیکسی میں سفر کرنا پڑگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم