Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غیر معیاری پیٹرول کی وجہ سے گاڑی خراب، ایرانی صدر کو ٹیکسی میں سفر کرنا پڑگیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 18, 2025
in بین الاقوامی
0
غیر معیاری پیٹرول کی وجہ سے گاڑی خراب، ایرانی صدر کو ٹیکسی میں سفر کرنا پڑگیا

تہران: غیرمعیاری پیٹرول کی وجہ سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایرانی صدر ایران کے شہر تبریز جا رہے تھے، اس دوران قافلے کی 3 گاڑیوں میں قزوین صوبے کے پیٹرول اسٹیشن سے پیٹرول ڈلوایا۔تاہم پانی ملے پیٹرول کے باعث گاڑیاں خراب ہوگئیں اور قافلہ درمیان میں رُک گیا جس کے بعد ایرانی صدر نے مقامی حکام کو اطلاع دیے بغیر خود ہی ایک نجی ٹیکسی کا انتظام کیا اور تبریز پہنچے۔

اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقات کے مطابق، مذکورہ پیٹرول پمپ پانی ملا ناقص پیٹرول فراہم کر رہا تھا اور اس کے خلاف پہلے بھی اسی قسم کی خلاف ورزیوں کی شکایات درج ہو چکی ہیں۔ایرانی نیشنل آئل پروڈکٹس ڈسٹری بیوشن کمپنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس پیٹرول پمپ کے خلاف ماضی میں ایندھن کے معیار پر شکایات موصول ہو چکی تھیں، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ اسٹیشن اب تک کیوں فعال ہے۔ابھی تک صدارتی دفتر یا وزارتِ تیل کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Previous Post

این ای ڈی کا داخلہ ٹیسٹ، سندھ بورڈز میں اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کی نمایاں اکثریت ناکام

Next Post

شیر افضل مروت کے علیمہ خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر الزامات

Next Post
شیر افضل مروت کے علیمہ خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر الزامات

شیر افضل مروت کے علیمہ خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر الزامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم