Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حمیرا اصغر کی لاش سے لیے گئے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹس آگئیں

Web Desk by Web Desk
جولائی 18, 2025
in پاکستان
0
شیر افضل مروت کے علیمہ خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر الزامات

کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ سے مردہ پائی جانے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش سے لیے گئے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹس آگئیں۔

پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق حمیرا اصغر کی لاش سے 9 سیمپلز جامعہ کراچی کی فارنزک لیب بھیجے گئے تھے۔ تاہم پولیس کا کہناہے کہ اداکارہ کی لاش سے لیے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹس آگئی ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق کیمیائی تجزیے کے دوران اداکارہ کو زہر دیے جانےکے شواہد نہیں پائے گئے۔ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کی جانب سے کل موت کی وجہ باضابطہ طور پر بتائی جائے گی۔خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے۔

Previous Post

ایران، عراق اور شام جانے والے 40 ہزار پاکستانی زائرین کہاں غائب ہوئے؟

Next Post

پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے لائن سے تجارت کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

Next Post
سوات واقعہ افسوسناک، سیاست کی بجائے سچائی کیساتھ جائزہ لینا چاہیے: وزیراعظم

پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے لائن سے تجارت کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم